اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)املی چٹ پٹی ہونے کے باعث بچوں مرد و عورتوں سب کو بے حد پسند ہوتی ہے اور اس کو کھانا سب پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو اس کے فوائدپتہہے ۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔اس میں وٹامنز اور منرلزپائی جاتی ہیں جسکے استعمال سے صحت ٹھیک رہنے کے ساتھ معدہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور انسان اپنے آپ کو پرسکون
محسوس کرتاہے۔اس میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔املی کے گودے کو متعدد ایسی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے جو نظام انہضام کو ٹھیک رکھتی ہیں ،اسے پتے کے جملہ امراض میں بھی مفید پایا جاتا ہے اور روزانہ کا اسکا استعمال معدہ کو ٹھیک رکھتا ہے۔