مظفرآباد(رئیس احمد خان) وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بغیر پروٹوکول کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی ،تعمیراتی کاموں اورشہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا ۔وزیراعظم نے خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس سے چپکے سے نکلے اور شہر کے مختلف مقامات پر جاکر عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا ۔وزیراعظم کے بغیر پروٹوکول کے
وزیراعظم ہاوس سے باہر نکلنے پر محکمہ پولیس ،میونسپل کارپوریشن اور دیگر اعلیٰ احکام کی دوڑیں لگ گئیں ۔وزیراعظم کے ساتھ ایک پرائیویٹ گاڑی میں کپڑوں میںملبوس پولیس کمانڈو سول موجود رہے ۔عوام نے مختلف مقامات پر وزیراعظم کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور وزیراعظم نے فوری احکامات صادر کیے ۔وزیراعظم کو خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے دیکھ کر شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور ہاتھ لہرائے ۔