اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان جیسے جیسے ترقی کی منازل طے کر رہا اس کوزندگی کے ہر معاملے میں بہتری کیلئے استعمال کر رہا ہے۔سمارٹ فون ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نےاسمارٹ فون سے جڑنے والاایک ایسا وائرلیس آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے مائگرین(درد شقیقہ) پر منٹوں
میں قابو پایا جاسکتا ہے۔اس آلے کو ہاتھ میں رکھنے سے میگرین کے درد پر فوراً قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس مدد سے درد شقیقہ میں کمی آتی ہے اور فوری آرام ملتا ہے۔ماضی میں اس قسم کے درد کو قابو کرنے کیلئے استعمال ہونے والی مشینری میں تار موجود ہوتے تھے ،جبکہ یہ آلہ صرف اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے کام کرے گا ۔