راولپنڈی(این این آئی)ٹاہلی موہری میں ماں نے چھریوں سے وار کرکے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری کی رہائشی مہوش کی ڈھائی سال قبل عدنان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جس سے اس کی ایک ڈیڑھ ماہ کی بیٹی تھی ٗ ماں نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی شزا کوچھریوں سے وار کر کے قتل کردیا ٗپولیس نے
بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے بچی کے ماں اور باپ کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق مہوش کو اس کے اہل خانہ ذہنی مریضہ قراردے رہے ہیں ٗ اصل حقائق مہوش کے طبی معائنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے ٗ مہوش کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ذہنی مریضہ ہے جو اس سے قبل بھی اپنی بچی پر حملہ کرچکی ہے۔