اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حصول علم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں اور اس بات کو میانوالی کی غلام فاطمہ نے کچھ یوں ثابت کیا کہ اپنی بیٹی مقدس فاطمہ کے ہمراہ پرائمری بورڈ کا امتحان دے ڈالا اور اپنی بیٹی سے 10نمبر زائد لے کر اس پر سبقت بھی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ محلہ میانہ کی غلام فاطمہ اور اس کی بیٹی مقدس فاطمہ دونوں نے پرائمری بورڈ امتحانات میں حصہ لیا، نتائج آنے پر معلوم ہوا ہے کہ والدہ غلام فاطمہ نے 276نمبر جبکہ بیٹی مقدس فاطمہ نے 266نمبر حاصل کئے ہیں۔