اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک، ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک، ایک روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 73 روپے سے 74 روپے اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت 82 روپے سے 83 روپے ہو جائے گی۔