ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی نے اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

ملتان( آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور اب مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی اپنی سیاست جاری رکھوں گا ،مسلم لیگ (ن) میرے خاندان کا اثاثہ ہے، مجھے فخر ہے کہ میں مسلم لیگ(ن) کا صدر رہا اور لیگی کارکنوں ورہنماؤں نے مجھے بہت محبت دی جو میں کبھی نہیں بھلاپاؤں گا

۔این اے 149ملتان شہر میراحلقہ انتخاب ہے ،یہاں سے کوئی مجھے الیکشن میں حصہ لینے سے روک نہیں سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن)ارشد گجرسے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جاویدہاشمی کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے باپ دادا مسلم لیگی تھے میں نے ایک بار یہاں تک کہا تھا کہ مرنے کے بعد مجھے مسلم لیگ ن کے پرچم میں دفن کیا جائے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ہماری خاندانی جماعت ہے ،مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے مجھے بہت محبت دی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان پرخوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے،سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے ،چندغیرملکی قوتیں سی پیک منصوبے کیخلاف سازشیں کررہی ہیں لیکن یہ قوتیں ناکام ہوکررہیں گے،انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفسادملک سے شرپسندوں کا مکمل قلع قمع کرے گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…