ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سروس چارجز کی وصولی،چوہدری نثار نے حکم جاری کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ امیگریشن کے شعبہ کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کیلئے ایک ہفتہ میں ورکنگ پیپرتیار کیا جائے جبکہ پاکستانیوں کی غیرملکی بیگمات کو پاکستان اوریجن کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے چیئرمین نادرا سے 24گھنٹوں کے اندر تجاویز مانگ لیں،

وزیرداخلہ نے نادرا کی طرف سے سروس چارجز کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وصول کی جانے والی فیس پر چیئرمین نادرا سے وضاحت طلب کی ، امیگریشن اور بارڈرمینجمنٹ کے محکمے پاکستان میں سمندری،فضائی اور زمینی راستوں سے آنے جانے والے غیرملکیوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں ۔بدھ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،چیئرمین نادرا،چیف کمشنراسلام آباد،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد،ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے افسران نے شرکت کی۔وزیرداخلہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ پاکستان اوریجن کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 24گھنٹوں کے اندر ٹھوس تجاویز جمع کرائی جائیں۔وزیرداخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو کہا کہ امیگریشن کے شعبے کو ایف آئی اے الگ کرنے کیلئے ایک ہفتے کے اندر حکمت عملی مرتب کی جائے کیونکہ دنیا میں امیگریشن اور بارڈرمینجمنٹ خودمختار اور خصوصی ایریاز ہیں،اس لئے امیگریشن کو ایف آئی اے سے الگ کیا جائے گا کیونکہ ایف آئی اے کی جو بنیادی ذمہ داری ہے وہ انویسٹی گیشن اور وائٹ کالر کرائمز سے نمٹنا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ امیگریشن اور بارڈرمینجمنٹ کے محکمے پاکستان میں سمندری،فضائی اور زمینی راستوں سے آنے جانے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں گے۔

وزیرداخلہ نے نادرا کی طرف سے سروس چارجز کے نام پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وصول کی جانے والی فیس پر چیئرمین نادرا سے وضاحت طلب کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ سروس چارجز کے نام پر کیوں وصولیاں کی جارہی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین نادرانے کہا کہ 2012سے سروس چارجز کے نام پر کوئی فیس نہیں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دورے حکومت میں اگر کسی کا کارڈ ختم ہوتا ہے تو بغیر فیس کے اس میں توسیع کردی جاتی ہے جبکہ کارڈ کی جو مجموعی فیس میں بھی کمی کی گئی ہے۔تماں موریاں میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے ایکوائرکی جانے والی زمین پر چیف کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قانون کے مطابق پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے یہ زمین ایکوائرنہیں کی جاسکتی۔وزیرداخلہ نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے ایکوائر کی گئی زمین سے متعلق چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ میں قانونی پوزیشن بیان کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…