لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے 17سال بعد ایک طویل قانونی جنگ کے بعد یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ جیت لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ وجیہہ عروج نے 17برس قبل یونیورسٹی کےخلاف مقدمہ دائرکیاتھا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے انگلش کے ایک پیپرمیں غیرحاضرہونے کی وجہ سے اس کو پورے امتحان میں فیل کردیاتھااوربعدمیں اس معاملے پر
یونیورسٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سےبھی انکارکردیاتھااوروجیہہ عروج کے کردارپربھی سوالات اٹھائے گئے تھے ۔اب ہائیکورٹ نے 17سال بعد پنجاب یونیورسٹی کی اس سابق طالبہ کے حق میں فیصلہ سنایاہے اورساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کوہتک عزت پر8لاکھ روپے ہرجانہ بھی اداکرنے کاحکم جاری کیاہے ۔۔پنجاب یونیورسٹی کی ایم اے انگلش کی سابق طالبہ وجیہہ عروج کی عمراب 38برس ہے