اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی جماعت پرجلسہ کرنے پرکوئی پابندی نہیں ہے ۔آصف علی زرداری میرے حلقے چکری میں جلسہ کرناچاہتے ہیں توان کوخوش آمدیدکہوں گا۔انہوں نے کہاکہ اگرآصف علی زرداری چاہیں توان کواپنے آبائی
گھرمیں چائے پربھی بلائوں گا۔چوہدر ی نثارعلی خان نے کہاکہ آصف علی زرداری سے میری ذاتی دشمنی نہیں بلکہ صرف سیاسی مخالفت ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفت کایہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی روایات ہی بھول گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی ز رداری سے صرف سیاسی مخالفت ہے اس کوکوئی غلط رنگ نہ دیاجائے