بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

بھارت میں گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن: جانور بھی بھوکے رہنے پر مجبور

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نو منتخب وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم کے بعد چڑیا گھروں میں شیروں اور شیرنیوں نے مرغی یا بکرے کا گوشت کھانے سے انکار کردیا۔اتر پردیش میں نو منتخب وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے انتہا پسندانہ اقدام سے جہاں ایک طرف تو

گوشت کے کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے، وہیں گوشت پر انحصار کرنے والے جانور بھی بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے۔اتر پردیش کے جنوبی قصبے کانپور کے ایک چڑیا گھر میں حاملہ شیرنی نے مرغی یا بکرے کا گوشت کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ کو شیرنی اور اس کے بچوں کی زندگی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانپور میں واقع چاروں مذبح خانوں کو زبردستی بند کروایا جا چکا ہے جس کے بعد مجبوراً شیرنی کو کھلانے کے لیے مرغی کے گوشت کا انتظام کیا گیا، تاہم شیرنی نے اس کی طرف آنکھ بھی نہ اٹھائی اور بھوکی بیٹھی رہی۔انتظامیہ کے مطابق نر شیروں کو روزانہ 12 کلو گرام جبکہ مادہ شیرنیوں کو 10 کلو گرام گوشت درکار ہوتا ہے۔تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کے لیے گوشت کا انتظام مشکل ہوتا نظر آرہا ہے اور اب وہ پریشان ہیں کہ ان جانوروں کو آخر کیا کھلایا جائے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست یو

پی میں وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا نے کچھ روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ منصب پر فائز ہوتے ہی وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میں گوشت کی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا تھا۔اس سے قبل ریاست گجرات میں بھی ریاستی حکومت نے گائے ذبح کرنے والوں کے خلاف

سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے ذبح کرنے والے کے لیے عمر قید کی سزا تجویز کی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2001 سے 2014 تک ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے تھے ان کے دور میں گجرات میں گائے ذبح کرنے، گائے کے گوشت کی نقل و حمل  اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد تھی۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…