راولپنڈی(آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف 2007میں نوازشریف سے ڈیل کرنا چاہتے تھے مگر نوازشریف نے سیاسی صلح مسترد کردی جس کے بعد مشرف نے بینظیر سے ڈیل کی ، بے نظیر سے این آر او کے بعد مشرف نہیں چاہتے تھے کہ نوازشریف واپس آئیں ، آخری وقت میں پرویز مشرف نے این آراو کیا جو ان کے گلے پڑگیا ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو
دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے پرویز مشرف نے 2007میں سیاسی صلح کرنے کی کوشش کی مگرنوازشریف نے اسے مسترد کردیا ۔ پرویز مشرف جرنیلوں کو بیرون ملک نوازشریف سے ڈیل کرنے کیلئے بھیجا کرتے تھے مگر وہ ملتے نہیں تھے اس لئے بعد میں مشرف کو بے نظیر بھٹو سے ڈیل کرنی پڑی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ بے نظیر سے این آراوکے بعد مشرف نہیں چاہتے تھے کہ نوازشریف پاکستان آئے