کراچی میں مسافروں سے بھری بس پر حملہ،متعددزخمی

27  مارچ‬‮  2017

کراچی (آئی این پی) ناظم آباد نمبر 2 پر پل کے قریب مسافر بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ،3 مسافر زخمی طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق پیر کو ناظم آباد نمبر 2 پر پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ جس کی اطلاع پولیس اور امدادی ٹیموں کو دی گئی۔ دونوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی

مسافروں 34سالہ مہتاب ، 25 سالہ گل نواز اور 24 عمر کو عباسی شید اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور بس سمیت فرار ہوگیا۔ جس کی تلاش پولیس نے شروع کردی ہے۔ اسپتاک ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ اور مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ مزکورہ واقعے کی تفتیش کرررہے ہیں اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مزکورہ بس اورنگی ٹاؤن سے لانڈھی تک چلتی ہے اور اس بس کو ناظم آباد کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہاب چمڑا چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے اور لا نڈھی کا رہائشی ہے گزشتہ روز اپنے رشتہ دار کے گھراورنگی ٹاؤن آیا تھا اور بس کے ذریعے واپس اپنے کام پر جارہا تھا۔ جبکہ گل نواز اور عمر اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور گل نواز سیمنٹ فیکٹری اور عمر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔ شہاب چمڑا چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے اور لا نڈھی کا رہائشی ہے گزشتہ روز اپنے رشتہ دار کے گھراورنگی ٹاؤن آیا تھا اور بس کے ذریعے واپس اپنے کام پر جارہا تھا۔ جبکہ گل نواز اور عمر اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور گل نواز سیمنٹ فیکٹری اور عمر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…