پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور بڑے شہر میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اعلان کردیاگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء ، حیدرآباد کے عوام کے لئے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم شروع کرنے، یونیورسٹی کے قیام ،اس کے لئے ایک ارب روپے دینے ،علاقے میں میٹرو بس چلانے اورحیدرآباد ہوائی اڈاے کو بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے تاکہ غریب کو علاج

معالجے کے لیے اپنے گھر نہ بیچنے پڑیں اور وہ قرض میں نہ ڈوبیں۔پیر کو یہاں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا اور حیدرآباد کے عوام کو ہیلتھ کارڈ اور میٹرو بس کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے تاکہ غریب کو علاج معالجے کے لیے اپنے گھر نہ بیچنے پڑیں اور وہ قرض میں نہ ڈوبیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سربراہ مریم نواز حیدرآباد آئیں گی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گی۔وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جلد ہی اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی کے لیے فوری طور پر 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے حیدرآباد میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جن کارکنان کو پنڈال میں جگہ نہیں مل سکی ان سے معذرت کرتاہوں، حیدرآباد دوبارہ آں گا، کارکنان سے دل کی باتیں کروں گا، دل کی گہرائیوں سے کارکنان کوسلام پیش کرتاہوں، کارکنان کے جوش وجذبے کی تعریف کیلئے الفاظ نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ جب کوئی ان سے ووٹ مانگنے آئے تو وہ ان سے پوچھیں کہ ووٹ کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے؟۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…