ملتان (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی بے گناہ ہیں جنہیں ناحق سزا دی گئی اور انہیں پھنسایا گیا لیکن میرے خیال کے مطابق راؤ شکیل مجرم تھے نہ جانے وہ کیسے چھوٹ گئے۔ اس سلسلے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے پر یس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب
میں کہا جمشید دستی نے مزید کہا کہ سید حامد سعید کاظمی برائے نام وزیر تھے جیسے آج موجودہ حکومت میں برائے نام وزیر ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیرحامدسعید کاظمی کوحج کرپشن کیس میں بری کردیاتھااورحامدسعید کاظمی نے کہاہے کہ ان کوانصاف مل گیاہے تاہم وہ عزت کی بحالی کےلئے عدالت سے رجوع کریں گے