منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

الیکشن2018ء،بلاول بھٹو ‘آصفہ اور بختاور کے کے بارے میں بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 26  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیرمین آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو ‘آصفہ اور بختاور کے ساتھ انتخابات کی تیاریاں شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں عوام کے ووٹوں سے نہیں آرو الیکشن کے ذریعے شکست دی گئی ‘ہم تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ شفاف انتخابات اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے وفود بجھوائے جائیں گے ‘ کارکنوں اور بیٹیوں کا جوش دیکھ کر

لگتا ہے پیپلزپارٹی اور کارکن ایک اور مقابلے کیلئے تیار ہیں ہم ان مخالفین کو شکست دیں گے ۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے راہنما حاجی عزیز الر حمن چن کی رہائش گاہ پر میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا وقت آنیوالا ہے اور ہم سب میدان میں آچکے ہیں اور سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائیگا کہ الیکشن کس کو کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اور بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ لاہورآتا تو اس کے وقت کارکنوں کے سڑکوں پر آنے سے لاہور کی سڑ کیں بند ہو جا تی رہیں اب بھی ایسا ہی ہوگا جب ہم سڑکوں پر آئیں گے تو سڑکیں بند ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں ہمارے راستے میں بہت سی رکاوٹیں اور ہتھکڑیں تھیں لیکن اس دفعہ کوئی ہتھکڑی نہیں، میں خود اور بلاول میدان میں ہیں، آپ کی بیٹیاں میدان میں ہیں، ہم سب ساتھ نکل کر میدان میں مقابلہ کریں گے اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت آنے والا ہے، ان دوستوں کو اور آپ کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شکست نہیں کھائی‘ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کبھی شکست نہیں کھائی البتہ آر او الیکشن سے شکست ضرور کھائی ہے، آر او الیکشن پہلے بھی ہوئے تھے اور اب بھی ہو رہے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس

پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھیجیں گے جو مذاکرات کرے گا کہ کس طرح پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف اور شفاف الیکشن کر سکیں آپ دوستوں کا ولولہ دیکھا ہے اور قربانیاں بھی یاد ہیں، آج شہیدوں کی بہنیں یہاں موجود ہیں، میں نے وہ دن بھی دیکھے کہ جب بی بی آیا کرتی تھیں تو پورا لاہور بند ہو جایا کرتا تھا، اب بھی ایسا ہی ہو گا، ہم جب نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہو گا ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…