اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے اور علاقائی امن کے لئے یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی مینیجمنٹ باہمی مشاورت سے کی جائے۔ سرحدوں کومشاورت سے باقائدہ طریقے سے محفوظ بنا نے ہی سے ایک دوسرے پر سرحدوں کے پار سے دہشتگردوں کی مداخلت کے الزامات
کا خاتمہ ہو سکے گا اور انہیں الزامات کی وجہ سے پاکستان اور برادر پڑوسی ملک افغانستان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ سابق صدر نے ان رپورٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی جن میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ اور مومند ایجنسیوں میں افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلاقات بہت خراب ہو گئے ہیں