ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

رنگین مزاج صدر، ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ میرے ساتھ کیا کرتے رہے؟ہالی وڈ اداکارہ ایما تھامسن کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )ہالی وڈ اداکارہ ایما تھامسن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں بغیر جان پہچان کے فون کرڈالا، دوستی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی ٹرمپ ٹاور میں قیام کرنے کی دعوت دے ڈالی، ایما تھامسن کو پہلے تو حیرت ہوئی پھر انہوں نے ٹرمپ کی پیشکش ٹھکرادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ ایما تھامسن نے ٹرمپ کے ماضی سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔لیک ہوئی ٹیپ پر ادا کئے متنازعہ کلمات

ہوں یاسابق عالمی حسیناوں کے الزامات، خواتین کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ مشکل میں رہے ہیں۔اخبار کی ایڈیٹر خواتین ہوں ،جہاز پر ساتھی مسافریا ہالی وڈ اداکارئیں ، ہر کسی کو ان سے شکایت ہے ،کسی کو معمولی اداکارہ کہہ ڈالاتو کسی کو بھاری بھرکم،خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔اور اب ڈونلڈ ٹرمپ سے نالاں خواتین کی قطار میں ماضی کی خوبرو اور کامیاب اداکارہ ایما تھامسن بھی شامل ہو گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ان کو بھی نہیں بخشا ،1998 میں کیلیفورنیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فون گھما ڈالا،نہ جان نہ پہچان ، جھٹ دوستی کی پیشکش کر ڈالی اور ٹرمپ ٹاور میں قیام کا دعوت نامہ بھی دے ڈالا۔ایما تھا مسن کے بیان پر وائٹ ہاوس کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا،نالاں خواتین کی قطار میں ماضی کی خوبرو اور کامیاب اداکارہ ایما تھامسن بھی شامل ہو گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ان کو بھی نہیں بخشا ،1998 میں کیلیفورنیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فون گھما ڈالا،نہ جان نہ پہچان ، جھٹ دوستی کی پیشکش کر ڈالی۔ایما تھا مسن کے بیان پر وائٹ ہاوس کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا،گرتی مقبولیت اور سفری پابندی اور اوباما کئیر کے حوالے سے شدید مخالفت کے بعد ایما تھامسن کے اس بیان نے امریکی صدر کے چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…