اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگامی حالت میں خون کی ضرورت پیش آنے پر لوگ اکثر پریشان دکھائی دیتے ہیں اور اپنے مریض کے لیے بھاگتے دوڑتے ہیں، انہی پریشانیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کراچی کے نوجوان نے پریشان لوگوں کی مدد کا بیڑا اٹھایا۔نوجوان یاسر امین نے ضرورت مندوں یا خون عطیہ کرنے والوں کے لیے انتہائی منفرد
موبائل ایپ متعارف کروادی جس کا مقصد ضرورت مند اور عطیہ کنندہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور ان کا ایک دوسرے سے بروقت رابطہ کرانا ہے تاکہ مریض کی جان بچانے میں کردار ادا کیا جاسکے۔یاسر نے کہا کہ ’’اس ایپ کا مقصد لوگوں کو پریشانی سے نجات دلانا ہے، ابتدائی طور پر یہ ایپ ڈھائی کروڑ کی ا?بادی والے شہر کے لیے متعارف کروائی گئی تاہم جیسے جیسے لوگوں کو اس ایپ کا علم ہوا انہوں نے اپنے شہروں میں بھی اسے متعارف کروانے پر زور دیا‘‘۔یاسر کا کہنا ہے کہ ’’عام طور پر خون کی ضرورت کے وقت ڈونر اور ضرورت مند کے درمیان رابطے کا فقدان رہتا تھا جس کی وجہ سے دونوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا، اس مسئلے کو مدنظر نظر رکھتے وقت ایپ میں ایسے فیچر شامل کیے گئے کہ دونوں کے درمیان رابطے میں آسانی ہو اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے‘‘۔خون عطیہ کرنے کی ایپ کو انہوں نے ’’لائف‘‘ کا نام دیا ہے جسے استعمال
کرنے والے صارف کو اپنی رجسٹریشن کروانا لازم ہوگی، رجسٹریشن کی تصدیق کے لیے موبائل پر ایک عدد خفیہ کوڈ موصول ہوگا جس کا اندارج کرنا لازم ہوگا‘‘۔نوجوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضرورت مندوں اور عطیہ کرنے والوں کی نشانی کے لیے دو علیحدہ رنگ مختص کیے ہیں، خون کی ضرورت پڑھنے والی درخواست پر لال رنگ کا نشانہ جبکہ عطیہ کرنے والے کی نشاندہی سبز رنگ سے ہوگی۔