لاہور(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کوسی آئی اے ڈائریکٹرویلم لیکس اورترکی بن فیصل خطے میں لائے،اس وقت اسامہ بن لادن ہیرہ اوربعدمیں دہشت گردقراردیاگیا،آج پیپلزپارٹی والے پوچھتے ہیں اسامہ بن لادن کوکون لایاتھا،پیپلزپارٹی والے کس کی خدمت کرناچاہتے ہیں،ہم اپنے سیکیورٹی اورمفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے جمعہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی
پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا ملبہ اٹھائے اورحقائق کونہ جھٹلائے، پیپلزپارٹی امریکیوں کیلئے جوکرتی رہی وہ سب تاریخ کاحصہ ہے،ملکی سیکیورٹی پراثراندازہونیکی کوشش تاریخ کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر کرپشن کے لزامات وہ لگارہے ہیں جوسراپا کرپشن ہیں،آصف زرداری سرسے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،کرپشن اورکمیشنوں کے اسکینڈل سامنے آہے ہیں،