اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدرٹرمپ کو ایک اور دھچکا

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دارالکحومت واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔اوباما ہیلتھ پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ

کیموخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک اوردھچکا لگا ہے۔کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو ایوان نمائندگان کی رائے شماری میں نئے بل کو منظور کرالیں گے۔ایوان نمائندگان میں میں اکثریتی جماعت کے رہنما کیون میکاترتھی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس بل پر درکار ووٹ حاصل کرلیں گے۔اقلیتوں کی رہنما نینی پیلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غلط فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب آپ کو معلوم ہیکہ آپ نئے بل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نئے بل کی ایوان نمائندگا ن سے منظور کرنے کے لیے 215 ارکان کی منظوری درکار ہے۔ادھرامریکی دارلحکومت واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔ پولیس نے اس موقع پر 20سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…