ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

datetime 23  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں، عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ

سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا وربال جھڑنے لگتے ہیں۔کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے آپ کے سفید بال بھی کالے ہوجائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔ مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقے سے آپ اپنے سفید بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے کالے کرسکتے ہیں۔مصنوعی طریقوں کے مقابلے میں قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، اس کے لئے کالی مرچ کے استعمال کا قدرتی طریقہ درج ذیل ہے۔سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ۔سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز بھنگڑا سیاہ ہے، اس کے علاوہ روغن کلونجی، اور کالی مرچ نہایت مفید ہیں۔
تیل بنانے کی ترکیب:بھنگڑا سیاہ 25 گرام ۔ کالی مرچ 25 گرام اور کلونجی کو ملا کر پانی میں ابال لیں اورپھر اسے چھان کر تیل میں ملا لیں اس تیل کو لگانے سے بال کالے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ آملہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔صبح کے ناشتہ میں دو عدد آملہ اس طرح کھایئے جس طرح چیونگم کھائی جاتی ہے، اس طریقہ علاج سے آپ کے سفید بال سیاہ ہوجائیں گے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…