پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوکیا 3310 کی پاکستانی مارکیٹ میں کب آرہا ہے ؟ تفصیلات جاری

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے 3نئے اسمارٹ فونز اور 3310 جیسے عوامی ماڈل کے ساتھ جون کے آخر تک پاکستانی مارکیٹ میں ایک بار پھر انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے، نوکیا کی اسٹریٹجک پارٹنر کمپنی ایچ ایم ڈی پاکستان میں جدید اسمارٹ فونز اور جدید سہولتوں سے آراستہ 3310 متعارف کرارہی ہے۔پاکستان کے دورے پر آنے والے ایچ ایم ڈی گلوبل کے وائس پریزیڈنٹ برائے مشرق وسطی اور

شمالی افریقہ پر اکمین نے مارکیٹنگ منیجر عمار احمد، جنرل منیجر پاکستان کامران احمد اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن منیجر محمد زوہیب خان کے ہمراہ کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کی اور بتایا کہ نوکیا اسمارٹ فونز کے 3جدید ماڈلز اور 3310 فیچر فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیے جائیں گے۔ایچ ایم ڈی گلوبل کے وائس پریزیڈنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرکشش اورنوکیا کے لیے اہم مارکیٹس میں سے ایک ہے جہاں نوکیا کی برانڈ پہلے ہی معیار اور کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتی ہے، پاکستان میں نوکیا فون پیش کرنے والی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کے ساتھ 10 سال کی مدت کے لیے لائسنس ایگری منٹ کیا ہے جبکہ مینوفیکچرنگ پارٹنر فاکس کون اور انڈرائڈ کے ساتھ بھی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی گئی ہے جس کا مقصد صارفین کی ضروریات کے مطابق اعلی معیار کی ڈیوائسز فراہم کرنا ہے۔وائس پریزیڈنٹ اکمین نے بتایا کہ نوکیا کے اسمارٹ فونز خالصتا انڈرائڈ سسٹم پر مشتمل ہوں گے، فونز کے آپریٹنگ سسٹم اور سیکیوریٹی فیچرز ماہانہ بنیادوں پر آن لائن اپ ڈیٹ کیے جائیں گے، نوکیا کے فون کارکردگی اور جدید سہولتوں کے ساتھ قیمت کے لحاظ سے مسابقت پر بھی پورا اتریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نوکیا کی

جانب سے چین کی مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے نوکیا 6ماڈل نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، فون لانچ کیے جانے سے قبل ہی 1 ملین افراد نے فون کے حصول کے لیے پیشگی رجسٹریشن کرادی جبکہ تمام فونز صرف 23 سیکنڈز میں فروخت کردیے گئے۔ فون کے 74فیصد خریداروں میں نوجوان شامل ہیں جبکہ 97 فیصد خریداروں نے موبائل سیٹ کی کارکردگی اور معیار کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…