قاہرہ(این این آئی)مصر کے جنوبی علاقے میں واقع ایک گاؤں کے لوگوں نے 73 روز قبل وفات پانے والے شخص کی قبر کھود کر اس کی نعش کو باہر نکال لیا۔ مصری میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بنی سویف صوبے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔عرب ٹی وی کے مطابق متوفی شخص کے دوستوں نے اجتماعی طور پر خواب میں اپنے مرحوم ساتھی کو وسیع باغوں میں سیر کرتے ہوئے دیکھا گویا کہ
وہ جنت میں گھوم رہا ہے۔ اس خواب کی بنیاد پر مذکورہ دوست گاؤں کے دیگر اہلیان کے ساتھ قبرستان پہنچ گئے اور متوفی کی نعش کو قبر کھود کر باہر لے آئے۔بعد ازاں میت کو ڈھول باجے اور علاقائی موسیقی کے سنگ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قبرستان سے متوفی کے گھر تک لایا گیا اور اس گھر میں اْس کی دوبارہ تدفین کی گئی۔ تدفین کے بعد نئی قبر پر ایک بڑی تصویر بھی لگا دی گئی۔