ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کو ایک اور بڑا جھٹکا،اہم یورپی ملک نے امریکی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک امریکی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا گیا ۔امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا جبکہ پولیس کی جانب سے سفارتکار سے پوچھ گچھ کی درخواست کو سفارتخانے نے مسترد کر دیا تھا اس کے بعد نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس

بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ مذکورہ شخص ملک چھوڑ چکا ہے۔پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے تاہم نیوزی لینڈ ریڈیو کے مطابق ایک شخص جس کی ناک پر زخم اور آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھے ملک چھوڑ چکا ہے، اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ولنگٹن کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی تفتیش جاری رہے گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے تمام سفارتی عملے کو سنہ 1961 کے ویانا معاہدے کے تحت قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’نیوزی لینڈ میں تمام سفارتی عملے پر واضح کیا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ غیرملکی سفارتکار نیوزی لینڈ کے قانون کا احترام کریں، اور اگر سخت جرائم کے الزامات ہیں تو استثنیٰ کا حق استعمال نہ کریں۔خیال رہے کہ ولنگٹن میں امریکی سفارتخانے میں فی الوقت کوئی مستقل سفیر تعینات نہیں جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر براک اوباما کے تعینات کردہ سفیر کو واپس بلا لیا گیا تھا۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس نے مذکورہ زیرتفتیش معاملے کی تفصیلات سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…