ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی جنگی جہاز سری لنکا پہنچ گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پا ک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر اور پی این ایس سیف ان دنو ں جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں ۔اپنے اس دورے کے دوران دونوں جہازوں نے سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے اس فلوٹیلا کی قیادت کمانڈر25thڈسٹرائر اسکواڈرن، کموڈور ذکاء الرحمن کر رہے ہیں۔کولمبو پہنچنے پر سری لنکا نیوی کے کمانڈر آپریشنز،ویسٹرن نیول بیس اور سری لنکا میں پاکستان کے

دفاعی اتاشی نے جہازوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر سری لنکا نیوی کے آفیسرز اور جوانوں کی ایک کثیر بھی موجود تھی۔سری لنکا نیوی کے بینڈ نے دورہ کرنے والے پاکستانی جہازوں کے اعزاز میں خیر مقدمی دُھنیں اور پاکستان کے قومی ترانے کی دُھن بجائی۔مشن کمانڈر نے دونوں جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ کمانڈر ویسٹرن ایریا،ریئر ایڈمرل نراجااَتے گالے اور سری لنکا نیوی کے چیف آف اسٹاف ریئر ایڈمرل ایس ایس رانا سنگھے سے ملاقاتیں کیں۔مشن کمانڈر نے پی این ایس نصر پر ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر پاک بحریہ کے دونوں جہازوں نے مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل تعاون کوبڑھانے کی غرض سے سری لنکا نیوی کے جہازوں ساگارااور سُرا نِملاکے ساتھ بحر ہند میں مشقیں کیں۔پاک بحریہ اور سری لنکا نیوی کے درمیان گرم جوش اور مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔ سری لنکا نیوی کے سربراہ نے پاک بحریہ کی طرف سے منعقدہ کثیرالملکی بحری مشق امن2017میں شرکت کے لئے فروری میں پاکستان کا دورہ کیا جبکہ سری لنکا کے جہاز نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔پاک بحریہ کے جہازوں کا سری لنکا کا یہ دورہ باہمی تعلقات اور دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…