لاہور(آئی این پی)سری لنکا پاکستان ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے نام آنے والے دس قرنیہ (آنکھ کی پتلی)کا تحفہ ہفتہ کے روز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی میوہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے لاہورا یئرپورٹ پر وصول کرکے فوری طور پر میوہسپتال لاہور کے شعبہ امراض چشم میں آنکھوں کی بینائی کے لئے منتظر دس نابینا افراد کو
لگا دیئے۔ اس موقع پر پروفیسر اسد اسلم خان نے بتایا کہ سری لنکا کے عوام سب سے زیادہ آنکھوں کی پتلی کے عطیات دیتے ہیں تاہم ان کو پاکستان لانے کے لئے بھی تقریبا 300ڈالر فی قرنیہ خرچ آتے ہیں لیکن مذکورہ دس قرنیوں کاتحفہ بالکل مفت وزیراعلی پنجاب کے نام بھجوایا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمدشہباز شریف کی ہدایت پر یہ قرنیے دس نابینا افراد کو لگا دیئے گئے ہیں جس سے ان کی دنیا روشن ہوگئی ہے۔