ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دُنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے یہ فہرست ایک امریکی ویب سائیٹ یوایس نیوزنے ایک سروے کے بعد جاری کی ہے جس میں پاکستان کو 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ امریکا سرفہرست ہے۔اس سروے کے لیے ویب سائٹ یوایس نیوزکو پنسلوانیہ میں وارٹن سکول اور ایک بی اے وی کنسلٹنگ کمپنی کا تعاون بھی حاصل تھا۔اس سروے کےلئے کمپنی نے 60 ممالک اور 4 اہم

خطوں کے16ہزار افراد سے سوالات کرکےیہ سروے رپورٹ جاری کی اس سروے میں سیاسی قیادت ، معاشی اثر، سیاسی اثرورسوخ، بین الاقوامی مضبوط تعلقات اور مضبوط عسکری اتحاد جیسے پانچ عناصر کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا اور اس کے بعد روس، چین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جاپان، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، کینیڈا ، ترکی ایران، سوئزرلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، اٹلی، سوئیڈن اور بیسویں نمبر پر پاکستان شامل ہے۔اس سروے میں بتایاگیاکہ یہ ضروری نہیں کہ یہ ملک بہت زیادہ پسند بھی کئے جاتے ہوں بلکہ انہیں مسلسل خبروں میں رہنے، پالیسی سازوں کے جھکاؤ، معاشی پیشگوئی اور ترقی اور ان کی خارجہ پالیسی کوبھی مدنظررکھاگیاہے ۔سروے رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ اس فہرست میں معاشی اندازوں اورترقی کے مختلف پیمانوں کوبھی سامنے رکھاگیاہے جبکہ ان ممالک کی خارجہ پالیسی کابھی جائزہ لیاگیاہے اس فہرست کوجاری کرتے وقت ان ممالک میں ترقی کے رجحان کوبھی دیکھاگیاہے اوران تمام مراحل کے بعد دنیاکے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کی گئ ہے ۔جس میں امریکہ دنیابھرمیں اول پوزیشن پربراجمان ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن بیسویں ہے ۔اس سروے میں دیکھاگیاہے کہ پاکستان میں ایسے عوامل موجود ہیں کہ اس کوبیسویں پوزیشن ملی ہے جوکہ اہمیت کی حامل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…