اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موت برحق ہے ،موت سے بھاگنا ممکن نہیں ،جو جاندار اس دنیا میں ہے اس کا خاتمہ ہونا اور موت آنی لازمی ہے۔ایسے ہی انسان کی پیدائش کے بعد اسکی
زندگی کا خاتمہ موت سے جڑاہوا ہے اور موت کی حقیقت سے تو کسی کو انکار نہیں پر موت کے بعد کیا ہوتا ہے اس کی جستجو اور جاننے کی خواہش سب کو ہے اور ہر انسان کبھی نہ کبھی اس کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ موت کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے یا ہوگا۔ماہرین نے نزع کی کیفیت میں مبتلا افراد کا معائنہ کیا تو چند حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ۔ماہرین کا کہناتھا کہ موت کی طرف جاتے جب انسان کے بدن سے روح نکل رہی ہوتی ہے تب وہ شدید سرور کی کیفیت میں ہوتا ہے اور اخری ہچکیاں لیتے ہوئے مریضوں کے ای ای جی سکینز سے جانا ہے کہ اس وقت دماغ میں برقی توانائی کا ایک طوفان سا امڈ آتا ہے۔یہ طوفان 30سے 180سیکنڈز تک رہتا ہے۔موت کے وقت کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ خود کو ایک اندھیریلغار میں محسوس کیا جس کے دہانے سے روشنی پھوٹرہی ہوتی ہے۔