جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.65 فیصد کا اضافہ

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک) ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.65 فیصد اضافہ دیکھاگیا جس کی بڑی وجہ پیاز اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 12مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.88 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 13 اشیا کی قیموں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا جس میں پیاز کی قیمت سب سے زیادہ 22.80 فیصد کے اضافے سے اوسطاً 29.68 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جبکہ ٹماٹر کی قیمت 8.23 فیصد اور زندہ مرغی کی 7.88 فیصد بڑھ گئی، انڈے7.05فیصد، لہسن2.81 فیصد، ایل پی جی 2.70 فیصد، آلو 2.54 فیصد، لانگ کلاتھ 1.18 فیصد اور کیلے1.19 فیصد مہنگے ہوگئے، اس کے علاوہ شرٹنگ، گڑ، دال ماش اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 8اشیا بشمول سرسوں کے تیل، دال چنا، گندم، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تیل) دال مونگ، آٹے، مسور اور چینی کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد سے 1.21 فیصد تک کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ بوجھ 35ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں پر 0.67 فیصد پڑا، 18ہزار روپے اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 12 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لئےافراط زر کی ہفتہ وار شرح 0.64 فیصد اور 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کیلیے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.63 فیصد کا اضافہ ہوا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…