اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ،عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹریز سونامی منصوبہ پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت اب تک اربوں روپے کی خطیر رقم سے 80کروڑ پودے لگا ئے جا چکے ہیں اورخیبر پختونخوا حکومت کی پانچ سا لہ مدت میں ایک ارب پودے لگا ئے جائیں گے، خیبر پختونخوا حکومت نے اربوں روپے کی 60ہزار کنال مقبوضہ اراضی واگزار کرالی ہے جس پر اب پودوں

کی کاشت جاری ہے ، موجودہ صوبائی حکومت سے 10سال پہلے 2سو ارب روپے کے درخت چوری کاٹے گئے اورٹمبرمافیا جنگلات کو ختم کرنے پر تلا ہوا تھا جس کی وجہ سے پاکستان گلوبل وارمنگ میں ساتویں نمبر پر ہے لیکن ہم نے ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈال کراس کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا ہے پہلی بار بیرون ممالک سے پاکستان درخت درآمد کئے گئے ہیں صوبائی حکومت کے اس منصوبے کے تحت پانچ لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ملے ہیں اور اس منصوبے کی نگہداشت بھی کی جا رہی ہے صوبے کو 93فیصد بجٹ وفاقی حکومت سے ملتا ہے جب وفاق کی طرف سے ہمیں فنڈز نہیں ملتے تو صوبے کو مسائل پیش آتے ہیں۔ وہ بدھ کو اپنے ہنگامی دورہ بنوں کے موقع پر علاقہ بھراتی مچن خیل غوریوالہ ضلع بنوں میں بلین ٹریز سونامی منصوبے کا معائنہ کرنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا علاقہ جات کی ترقی کیلئے صوبے میں انضمام کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں کیونکہ فاٹا علاقہ جات دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ان کی کوئی اپنی آواز ہی نہیں اوروہ ایک کالے قانون کے تحت اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اگر ان لوگوں کو صوبائی اسمبلی میں صحیح معنوں میں نمائندگی دی جائے تو ان لوگوں کی اپنی آواز اور اپنا اختیار ہوگا اور یہ بھی تر قی کی راہ پر گامزن ہو نگے

انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے ایک ریفرنڈم کا واویلا کیا جا رہا ہے اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست تو ماضی کا حصہ بن چکی ہے اب ان کے شور کا کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہم جانتے ہیں کہ قبائلی علاقوں کی اپنی روایات ہیں اور یہی وہ چاہتے بھی ہیں کہ ان کی قبائلی روایات کے مطابق انضمام کا فیصلہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے بہت بڑی غلطی کی کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے پانچ سال کا عرصہ مانگا اس حوالے سے فاٹا کے لوگوں سے مشاورت ہونی چاہئے لیکن وفاق نے تو خیبر پختونخوا حکومت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی۔ فاٹا کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ صوبے میں ضم ہو جائیں۔کچھ لوگوں کو یہ خدشہ ہے کہ انضمام کے بعد ایسا نہ ہو کہ سوات اور دیر کی طرح وہ لاوارث نہ رہ جائیں لیکن ان کو مکمل اختیار اور سہولیات دینی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…