لاہور (آن لائن)وزیر خوراک بلال یٰسین کی سربراہی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے مردہ جانوروں کی لاشوں اور آلائشوںسے خوردنی تیل بنانے والا یونٹ سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری آئل ٹریڈرز نامی فیکڑی میں مردہ جانوروں کی لاشوں سے تیل نکالنے کا مکروہ کام کیا جا رہا تھا ۔یونٹ میں تیار شدہ 55ہزار لیٹر تیار تیل اور75ہزار لیٹر کا خام مال
ضبط کر لیا گیا۔یونت سے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کی آلائشیں برآمد ہوئیں۔فیکٹری مالک کوموقع سے گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطاع پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ گھنائونے جرم میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائےاور جعلی سازوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا