اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے اب بھی پیپلز پارٹی سے قریبی تعلقات ہیں‘ امریکہ میں پیپلز پارٹی کی لابنگ حسین حقانی اور ان کی اہلیہ کے سپرد ہے‘ آصف علی زرداری کی خاموشی سے لگتا ہے گنہگار وہ خود ہیں‘ سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے مردم شماری کے راستے میں روڑے نہیں اٹکانا چاہئے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا
سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں قابلیت کے لحاظ سے وزیراعظم نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا وزیراعظم کی سر (sur) بہت اچھی ہے انہوں نے دہشت گردی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ سی پیک جیسے قومی ترقی کے منصوبے کو شروع کرکے قوم پر پھول برسائے ہیں۔ اب پوری قوم وزیراعظم کے لئے بہارو پھول برساؤ کے گیت گا رہی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری کو حسین حقانی کے معاملے پر وضاحت کرنا ہوگی۔ پیپلز پارٹی باقی معاملات کو چھوڑے اور اس پر توجہ دے حسین حقانی کے اب بھی پیپلز پارٹی کی قیادت سے قریبی تعلقات ہیں حسین حقانی امریکہ میں پیپلز پارٹی کی لابنگ کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری کی خاموشی سے لگتا ہے کہ اصل قصور وار وہ خود ہیں۔پیپلز پارٹی باقی معاملات کو چھوڑے اور اس پر توجہ دے حسین حقانی کے اب بھی پیپلز پارٹی کی قیادت سے قریبی تعلقات ہیں حسین حقانی امریکہ میں پیپلز پارٹی کی لابنگ کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری کی خاموشی سے لگتا ہے کہ اصل قصور وار وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملات پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ کریں گے مردم شماری قومی مفاد کا معاملہ ہے سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کی خاطر مردم شماری کے راستے میں روڑے نہیں اٹکانا چاہئے ماضی میں بھی ہم نے مردم شماری کروائی اور اب بھی ہم ہی کروا رہے ہیں۔