جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کے تبصرے پرسعودی نائب ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا برجستہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 15  مارچ‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صحافیوں کے متعلق تبصرہ اور سعودی نائب ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک وڈیو میں سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے ساتھ بے تکلفانہ اور خوش گوار موڈ میں نظر آ ئے۔

اس دوران ٹرمپ نے صحافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمدہ لوگ ہیں۔ اس پر شہزادہ محمد نے جواب دیا کہ میں اس کی امید کرتا ہوں۔یہ بات واضح ہے کہ ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان وڈیو میں نظر آنے والی ملاقات کوئی پریس کانفرنس نہیں تھی اس لیے کہ اس دوران صحافیوں کی جانب سے کوئی سوال نہیں کیا گیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا جو ٹرمپ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے پہلے اسلامی اور عرب ذمے دار ہیں۔ ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان اہم نکات زیر بحث آئے جن میں نمایاں ترین نکتہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور ان کو ماضی میں کسی بھی زمانے سے بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔

فریقین نے انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں کو بڑھانے اور اس میدان میں تزویراتی نوعیت کی شراکت داری پر زور دیا تاکہ بالخصوص دہشت گرد جماعتوں کو مالی رقوم کی فراہمی اور ان کی نظریاتی سرگرمیوں پر روک لگائی جا سکے۔امریکی انتظامیہ نے دفاعی اور سکیورٹی حوالے سے مملکت کی کوششوں میں اضافے کو سپورٹ کرنے اور اس سلسلے میں مطلوبہ امداد کی پابندی کرنے کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…