منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پانامالیکس کیس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟،اعتزاز احسن نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اتنی آسانی سے سزا نہیں مل سکتی لیکن کلین چٹ بھی نہیں ملے گی‘ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صفائی میں ایک دستاویز بھی پیش نہیں کی‘ عدالت نے بہت نرم ہاتھ رکھا ہے ‘ عدالت کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعظم کو طلب کرتی ہے ‘

پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ‘ اس سطح پر کمیشن بنانا معاملے کوطول دینے کے مترادف ہو گا ‘ نواز شریف کے بزنس کو وائٹ قرار دینے سے انارکی آ جائے گی۔ سپریم کورٹ کو چاہیے پھر بیٹھے اور و زیر اعظم سے ریکارڈ طلب کرے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ پہلے روز آ جانا چاہیے تھا۔ پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ۔ عدالت کا فیصلہ وزیر اعظم واز شریف پر نرم ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان نے بیرون ملک بیش بہا اثاثے تسلیم کر لئے ہیں۔ وزیر اعظم کے خاندان نے تمام اثاثوں کے ثبوت دئیے ہیں۔ نواز شریف کا صفائی کا موقف تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اعتراز احسن نے کہا کہ ا یک قطر یا امارات سے کوئی خط لے ک آ جائے تو سارا بزنس وائٹ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کے بزنس کو وائٹ قرار دینے سے انکار کی آ جائے گی۔ عدالت نے بہت نرم ہاتھ رکھا ہے۔ عدالت کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعظم کو طلب کرتی۔ وزیر اعظم کو طلب نہیں کیا گیا تو کم از کم ان سے تمام ریکارڈ طلب کیا جاتا۔

اگر وزیر اعظم ریکارڈ پیش نہ کرتے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح توہین عدالت کی سزا دیدی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے لئے 10 سال زائد المعیاد نظر ثانی کی درخواست کو منظور کیا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ماضی کی روایت سے ہٹ کر فیصلہ ہو گا۔ وزیر اعظم سے دستاویزات طلب نہ کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے پاس آپشن محدود ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صفائی میں بالکل دستاویز بھی پیش نہیں کی۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو اتنی آسانی سے سزا نہیں مل سکتی لیکن کلین چٹ بھی نہیں ملے گی۔ اس سطح پر کمیشن بنانا معاملے کو طول دینے کے مترادف ہوگا۔ سپریم کور ٹ کو چاہیے پھر بیٹھے ا ور و زیر اعظم سے ریکارڈ طلب کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…