لاہور (آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ، شرجیل ، خالد لطیف، محمد عرفان ، شاہ زیب حسن کے بعد ، ذوالفقار بابر ، اور عمر امین کو بھی تحقیقات کے لئے بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ بہ خیر وآفیت کامیابیوں کے ساتھ تمام ہوئی مگر پی سی بی اب بھی قومی کرکٹ کو اسپاٹ فکسنگ کے گھیرے سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے،الزامات در الزامات ،، شرجیل اور
خالد لطیف کے بعد مزید کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں،،لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز عمرامین پر بھی پی سی بی کی نظریں گڑی ہیں،،دونوں کھلاڑیوں کو بھی جلد پی سی بی کی جانب سے جواب طلبی کے لئے بلائے جانے کا امکان ہے۔ دونوں کھلاڑیوں پر بوکیز سے ملنے کے الزامات ہیں،دونوں کھلاڑیوں سے پی سی بی کا اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ تفتیش کرے گا،،اسپاٹ فکسنگ الزام کے تحت شرجیل خالد خان اور خالد لطیف کے بعد دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کو بھی معطل کردیا گیا ہے،پی سی بی نے شاہ زیب حسن سے بھی اسپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی ہے۔