واشنگٹن /اسلام آباد(آئی این پی)سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میرے آرٹیکل کو غلط انداز میں لیا گیا، میں نے یہ نہیں کہاکہ اسامہ بن لادن کو ہم نے پکڑوایا ، امریکی اہلکاروں کو حکومت کی اجازت سے ویزے جاری کیئے گئے۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستانی فوج اور حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ تھا ، اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ ہونا ہماری ناکامی تھی۔
امریکی ویزوں کے معاملے میں حسین حقانی نے کہا کہ امریکی اہلکاروں کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیئے جاتے تھے ، اور یہ تمام ویزے حکومت کی اجازت سے جاری ہوتے تھے ، میرے پاس ریکارڈ ہے کہ کتنے امریکیوں کو ویزے جاری کیئے گئے۔سابق سفیرکا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر کروائے ، پاکستان کی فوج اور حکومت آج بھی امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔