لاہور( این این آئی)وزیراعظم سمیت قرضے معاف کرانے والے سیاستدانوں کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے اور انہیں نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم سمیت دیگر
سیاست دانوں نے 30 برس میں 4 کھرب سے زائد قرضے معاف کرائے۔فاضل عدالت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے۔استدعا ہے کہ عدالت معاف کرائے گئے قرضے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے اور قرض معاف کرنے والے سیاست دانوں کو نااہل قرار دے۔