اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذہین ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے ۔ذہین انسان کو ہر کوئیپسند اوراس کی عزت کرتا ہے لیکن ماہرین کا ذہین افراد کی نشانی بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ جو لوگ تنہاء پسند ہو اور عام طور پر اکیلے سفر کرنا پسند کرتے ہو وہ ذہین ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کم آبادی والے علاقوں میں
میل جول زیادہ ہوتا ہے اور خوشی ،مطمئن زندگی شہروں کے مقابلے میں اچھی ہے لیکن یہ بات ذہانت کے کی نشوونما میں بڑی رکاوٹ ہے ۔بلند تر ذہانت کے لوگوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ چند دن کیلئے اکیلے ہی سفر پر نکل جاتے ہیں ۔جس دوران وہ نئے تجربات سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔اپنے تجربات سے وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے اور سفری تجربات کے بعد پھر اپنی زندگی میں واپس آجاتے ہیں اور اپنی ذہانت کے سفر کو جاری رکھتے ہیں۔