اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحت ہزار نعمت ہے ۔اگر یہ خراب ہو جائے تو اس کے آگے انسان کو ہر چیز بے کار لگتی ہے۔انسان اپنے مستقبل سے متعلق جاننے اور اسکو بہتر کرنے کیلئے کوشش کرتا رہتا ہے۔ایک نئی تازہ تحقیق کے مطابق اب آپ کیلئے یہ جاننا مشکل نہیں رہا کہ آپ کی دل کی صحت کیسی ہے.
آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تو نہیں ۔تحقیق کے مطابق آپ اپنے دل کی صحت کو پاؤں کی انگلیوں کو ہاتھ لگاکر چیک کر سکتے ہیں۔آپ کو فرش پر اس طرح بیٹھنا ہے کہ آپ ٹانگیں اور پاؤں آگے کی طرف ہوں اور انگلیاں اوپر کی جانب اور اب اپنے ہاتھوں کی مدد سے پاؤں کی انگلیوں کو ہاتھ لگانے کی کوشش کریں ۔اگر آپ آسانی سے پاؤں کو ہاتھ لگا سکیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل ٹھیک کام کر رہا ہے ۔جسم کی لچک اور خون کی شریانوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ایسے افراد جن کے عمر 40سال سے زائد ہو جاتی ہے ان میں یہ مسئلہ زیادہ ہو سکتاہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر اور ٹانگوں کے پٹھوں کے کھچاؤ کا دل کی شریانوں سے براہ راست تعلق ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اس شخص کو دل کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔