اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2017ء کا سال وحشت ناک اور خوفناک ہو گا ‘ ڈر ہے کہیں اسمبلی کے باہر چھریاں اور گولیاں نہ چل جائیں ‘ اگر پانامہ لیکس پر کمیشن بنا تو کمیشن میں حاضر ہوں گا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ امیدہے 10 سے15 روز میں پانامہ کا فیصلہ آ جائے گا۔
کسی کی بہن بیٹی کو گالی دیں گے تو وہ مکا ہی مارے گا۔ ڈر ہے کہیں اسمبلی کے باہر چھریاں اور گولیاں نہ چل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا موقف فوجی عدالتوں کے معاملہ پر ایک ہے۔ 2017ء کا سال وحشت ناک اور خوفناک ہو گا۔ اگر پانامہ لیکس پر کمیشن بنا تو کمیشن میں حاضر ہوں گا۔