کراچی(آئی این پی)عبدالستار ایدھیبیٹے فیصل ایدھی اور پوتے سعد ایدھی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل ایدھی اور سعد ایدھی کو دھمکیاں دی گئیں ۔ فیصل
اور سعد نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ۔ فیصل ایدھی کا موقف ہے کہ ڈکیتی کے مقدمے میں بطورگواہ عدالت میں پیش ہونے پر دھمکیاں دی گئیں ۔ ملزم جمشید نے دھمکی دی کہ ڈکیتی کے مقدمے سے دستبردار ہو جائے ورنہ مار دیے جاؤ گے۔