منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ہوشیار ،خبردار!مضر صحت پانی فراہم کرنے والی ”منرل واٹر“کمپنیوں کے نام جاری

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صاف پانی ،صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پانی تجزیہ مہم کے تحت لیے گئے منرل واٹر کے نمونوں کے لیبارٹری تجزیے کے بعد 47نمونوں میں سے 24 کمپنیوں کے نمونے تجزیے میں فیل ہو گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پینے کے پانی کی تجزیہ مہم کا آغاز

گزشتہ ماہ کیا تھا جس کے تحت پنجاب فوڈاتھارٹی نے منرل واٹر بنانے والی 47کمپنیوں کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجے تھے۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پانی تجزیہ مہم کے تحت اکٹھے کیے گئے نمونوں کے سرکاری اور نجی لیبارٹریوں سے تجزیے کروائے اور 47 میں سے24کمپنیوں کا پانی میعار پر پورا نا اتر سکا ۔ان24 میں سے 6کمپنیوں کے پانی میں مطلوبہ اجزاء یانمکیات کی کمی ، 15میں مضر صحت جراثیموں کی موجودگی جبکہ 3کمپنیوں کے پانی میں مطلوبہ منرلز کی کمی اور جراثیم دونوں کی موجودگی پائی گئی۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور وضح کردہ اصلاحات کے بعد ان کمپنیوں کے نمونے دودبارہ چیک کرائے جائیں گے ۔نمونے پاس ہونے کی صورت میں ان کمپنیوں کو وضح کردہ اصلاحات کے بعد ان کمپنیوں کے نمونے دودبارہ چیک کرائے جائیں گے ۔نمونے پاس ہونے کی صورت میں ان کمپنیوں کو پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔فیل ہونے والی کمپنیوں میں قریش نواب واٹر ورلڈ، فارما جن واٹر، نیو لائف، ہیون ڈرنکنگ واٹر، میلور ڈرنکنگ واٹر،فریشلی پریمیم واٹر، H2O واٹر، Fowڈرنکنگ واٹر ، بلیو ان واٹر، مناحل واٹر، مصفہ واٹر، احسن واٹر، تاج فضل واٹر، مدینہ واٹر، لج پال واٹر، فضل اعظم واٹر، اسامہ واٹر، نواز واٹر، عباس واٹر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…