لاہور/اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے اورفائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دینے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کوقانونی نوٹس بھجوادیاگیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ نوٹس دو خواتین شہریوں ایس پروین اور حفضہ کی طرف سے بھجوایا گیا ہے.
نوٹس کے مطابق عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جرل قمر جاوید باجوہ کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بیان کے باوجود ایسابیان دے کر فائنل سے قبل عوام کو تقسیم کیا گیا۔کپتان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں ان سے پندرہ دن کے اندر قوم سے اپنے بیانات پر معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔لیگل نوٹس چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہاٰش گاہ چیئر مین سیکریٹریٹ اور سینٹرل سیکریٹریٹ لاہور بھیجے گئے ہیں۔