اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی غیر ملکی کھلاڑیوں بارے توہین آمیز بیان کی ویڈیو منظر عام پر لانے والی خاتون صحافی عفت حسین رضوی کی اپنےشوہر سمیت بنی گالا پہنچ گئیں،چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں بارے توہین آمیز بیان والی ویڈیو منظر عام پر لانے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی عفت حسین رضوی
اپنے شوہر سمیت عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران خاتون صحافی نے عمران خان کو بتایا کہ ویڈیوان تک سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچی جو انہوں نے شیئر کی ، یہ ویڈیو الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کیلئے نہیں تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا پر جزوی یا مکمل قدغن پر یقین نہیں رکھتے۔ عفت حسین رضوی اور عمران خان کی ملاقات کےدوران سینئر صحافیوں کا گروپ بھی وہاں موجود تھا۔