اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘انسان صحت مند ہو تو اس کی زندگی پرسکون اور اچھی گزرتی ہے لیکن اگر آپ صحت خراب ہو تو وہ جوانی میں خود کو بوڑھا سمجھنے لگتا ہے اور بیماریاں انسان کو جلدی بڑھاپےمیں دھکیل دیتی ہے۔ورزش انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے مگر کچھ ایکسر سائز ز ایسی ہے جن کی وجہ سے آپ کم وقت میں زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق سائیکلنگ سے انسانی صحت کے مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔اگر آپ چار منٹ کی روزانہ سائیکلنگ کریں تو یہ عمل آپ کی صحت بھی صحیح رکھے گااور عمر بڑھنے سے روک دیگا جس کی وجہ سے آپ جوان نظر آئیں گے۔تیز رفتاری سے سائیکلنگ چلانے سے انسانی جسم کا نظام درست رہتا ہے ۔جسمانی حرارت سے پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ اور انسان صحت مند رہتا ہے اور اچھی صحت کی وجہ سے آپ اپنی عمر سے بہت کم نظر آتے ہیں اور بڑھاپے آپ کے نزدیک جلدی نہیں آتا۔