اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری روایتی کشیدگی ایٹمی جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے، امریکی جنرل کا انتباہ ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی میں منتخب نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتےہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ (سیٹکوم) کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی تنہائی میں دھکیلنے کےلیے
بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور کشیدگی میں اضافے کو مسلسل ہوا دے رہا ہے جس کےنتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔جنرل جوزف ووٹل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان یعنی ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔