ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب کون لوگ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے؟ حکومت پاکستان نے بڑی پابندی عائد کر دی

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہےکہ گزشتہ 7برسوں میں حج کرنے والے اس سال حکومتی اسکیم کے تحت حج درخواست دینےکےاہل نہیں ہوں گے،صرف حج بدل کرنے والے پرائیویٹ حج اسکیم کےتحت درخواست دینے کےاہل ہوں گے۔سردار یوسف نے بتایاکہ سعودی حکومت کے ساتھ حج کوٹہ اور انتظامات کا معاہدہ ہوگیاہے، سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ 1لاکھ 43

ہزار 368 سے بڑھاکرایک لاکھ 79 ہزار 210 بحال کردیا ہے،اس سال سرکاری حج اسکیم کےتحت درخواستوں میں 3سو فی صد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو ہدایت کی عازمین حجاج کرام کےلیے سہولتوں کےبہترین انتظامات کریں، سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاج کو کم سے کم اخراجات کے ساتھ ایئرپورٹس پر بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ منا، عرفات اور مزدلفہ میں تین وقت کا بہترین ومعیاری کھانا فراہم کیا جائے۔واضح رہے سعودی حکومت نے بھی پانچ سال کے اندر دوبارحج کرنے والوں کے لیے قوانین بنادیا ہے ۔تاہم ابھی تک اس کو صرف اندرون ملک حجاج کے لیئے نافذ کیا گیا۔رواں سال حج کے لیے اس قانون پر ابھی عمل ہونا باقی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…