اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی اے نے متنازع مواد بلاک کرنے کیلئے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ، انتظامیہ نے فیس بک سے گستاخانہ اور متنازع موادختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ پی ٹی اے نے اسلام آباد
ہائی کورٹ کے متنازع مواد کے معاملے پر دیے گئے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جمعرات کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ۔ فیس بک نے متنازع اور توہین آمیز مواد ہٹانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ہے