اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کٹرول پربھارتی فوج کی طرف سے امریکہ کے بنائے گئے ڈرون طیاروں کے استعمال کے انکشاف کے بعد پاکستان نے بھی ان کامقابلہ کرنے کےلئے ’’براق ‘‘ڈرون استعمال کرنے کافیصلہ کیاہے ۔پاکستان کااپنابنایاہوایہ ڈرون طیارہ لیزر گائیڈڈ میزائل سے لیس’ رات کی تاریکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
جبکہ ایسی صلاحیت امریکی ساختہ ڈرون میں نہیں ہے اوربھارت کوٹیکنالوجی فراہم کرتے وقت امریکہ نے بتادیاتھاکہ آ پ کو اس طیارے میں دی جانے والی ٹیکنالوجی عالمی معیارکی نہیں ہے جبکہ پاکستانی براق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورمیں پاکستانی انجینئروں اورسائنس دانوں تیارکیاگیاتھااب بھارت کامقابلہ
کرنے کے لئے براق استعمال کیاجائے گا۔